وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

Share

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی۔ سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا۔شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں نئی اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات کا بھی امکان ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …