قتل کی گئی خاتون صحافی کی شناخت ہوگئی

Share

پاکپتن کی خاتون صحافی کو جہلم کے علاقہ ‏سوہاوہ میں ایک ماہ قبل قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوشین رانا کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا، ان کی لاش لہڑی کے ملحقہ جنگل سے ملی تھی۔پولیس تھانہ سوہاوہ نے اندھے قتل کی تفتیش کے پہلے ‏مرحلے میں ڈی این اے رپورٹ کے بعد خاتون کی شناخت کر لی اور لواحقین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔خاتون صحافی کی سوہاوہ میں امانتاً تدفین کی گئی تھی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسن شہزاد کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، سائنسی طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس کوشش کر رہی ہے۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: دہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری

Share دہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری …