زہر دیئے جانے کے خدشے پر بشریٰ بی بی نے درخواست دیدی

Share

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زہر دیئے جانے کے خدشے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔بشریٰ بی بی کو خدشہ ہے کہ انھیں خوراک کے ذریعے زہر دیا جاسکتا ہے۔سابق خاتون اول نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔بشری بی بی کا کہنا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہوسکتا ہے۔انھوں نے مؤقف اپنایا کہ عدالت شوکت خانم یا کسی پرائیویٹ اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …