عدت میں نکاح کیس : پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر دیا گیا

Share

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر دیا گیا۔پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے پراسیکیوٹر عدنان علی کو تعینات کر دیا گیا۔پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی جانب سے لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا۔ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے خط میں لکھا ہے کہ آپ نے بغیر اجازت میڈیا چینلز پر کیسز سے متعلق بیان جاری کیے، آپ کو عدالتوں میں پیش ہونے سے فوری روکا جاتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اپنے سوشل میڈیا سے تمام مواد حذف کریں۔پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔واضح رہے کہ رانا حسن عباس نے گزشتہ روز عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیل پر دلائل دیے تھے اور انہوں نے سارہ انعام، نور مقدم قتل کیسز میں پراسیکیوشن کی تھی۔اس کے علاوہ رانا حسن عباس نے زیادتی سے متعلق عثمان مرزا کیس میں بھی پراسیکیوشن کی تھی۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …