باپ نے شرارت کرنے پر 3 سالہ بیٹی کی جان لے لی

Share

فیصل آباد میں باپ کے مبینہ تشدد سے 3 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پیش آیا جہاں باپ نے 3 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق محمد یعقوب نامی شخص نے اپنی بیٹی کو شرارت کرنے پر تشددکا نشانہ بنایا۔پولیس کا بتانا ہے کہ قتل کے بعد ملزم خاموشی سے بچی کو دفنانے لگا تھا تاہم محلہ داروں کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …