بیوی اور ساس کا قاتل 4 سال بعد گرفتار

Share

کراچی میں 4 سال قبل بلدیہ ٹاؤن، مدینہ کالونی میں بیوی اور ساس کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے شرافی گوٹھ، فیوچر موڑ سے گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق شرافی گوٹھ میں فیوچر موڑ پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، چھاپے کے نتیجے میں دہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم حمزہ نے 2020 میں بلدیہ، مدینہ کالونی میں اپنی ساس اور بیوی کو قتل کیا، قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔گرفتار ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ گھریلو جھگڑے کے باعث میں نے اپنی ساس اور بیوی کو گولیاں مار کر قتل کیا اور واردات کے بعد میں 4 سال سے مفرور تھا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …