آج یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام نہایت عقیدت و احترم کے ساتھ منایا جارہا ہے

Share

لاہور سمیت پاکستان بھر میں آج یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام نہایت عقیدت و احترم کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ گزشتہ شب اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پاکستان کے کئی شہروں اور علاقوں میں شب شہادت پر مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا، آج پاکستان کے مختلف علاقوں میں جلوس ہائے عزہ برآمد کیے جارہے ہیں جن میں علم اور شبیہ تابوت اور ذوالجناح شامل ہیں، یوم شہادت علی علیہ السلام کے حوالے سے مختلف تقریبات اور پر خصوصی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں جن میں علمائے کرام اور اسکالر حضرات آپ کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ امام علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر بالخصوص کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں جلوس ہائے عزا کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے کئے ہیں اور پولیس فورس کے اضافی نفری تعنیات کردی گئی ہے۔

Check Also

پاکستانی بغیر ویزا کن ممالک کا سفر کرسکتے ہیں؟

Share پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد محدود تعداد میں ایسے ممالک کا سفر کر سکتے …