صنم جاوید کا نام 9 مئی مقدمات میں شامل، پولیس گرفتاری کیلئے پہنچ گئی

Share

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے، صنم جاوید کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …