ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی

Share

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی۔نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔اس اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …