پاکستان اور بھارت کا دورۂ آسٹریلیا: وینیوز منتخب کر لئے گئے

Share

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی سیریز کے وینیوز کو حتمی شکل دے دی۔رواں سال پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نومبر میں کھیلنی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے 6 وائٹ بال میچز 6 وینیوز پر ہوں گے، وینیوز میں میلبرن، سڈنی، ایڈیلیڈ، کینبرا، برسبین اور ہوبارٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ بھارت نے دورۂ آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کو حتمی شکل دے دی۔ٹیسٹ وینیوز میں پرتھ، ایڈیلیڈ، برسبین، میلبرن اور سڈنی شامل ہیں اور ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ پنک ٹیسٹ ہو گا۔کرکٹ آسٹریلیا دونوں سیریز کے شیڈول کا جلد اعلان کرے گا

Check Also

امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

Share ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا …