دہشت گردوں سے جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 7 جوان شہید، 6 دہشتگرد ہلاک

Share

شمالی وزیرستان میں میرعلی کے مقام پر دہشت گردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے ہیں، جبکہ 6 دہشت گرد آپریشن میں جہنم واصل کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے باردو سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی تھی۔دہشت گردی کے واقعے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے ہیں۔شہداء میں حوالدار صابر، نائک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجا اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔ جبکہ حملے کے بعد دہشت گردوں سے جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف شہید ہو گئے ہیں۔شہداء کا تعلق ضلء خیبر، لکی مروت، پشاور، کوہاٹ اور ایبٹ آباد سے ہے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی سے ہے اور کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں عمادت کی چھت گر گئی تھی۔جبکہ کلیئرنس آپریشن میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …