چیف الیکشن کمشنرکو سفیر بنائے جانےکی خبریں بنیاد ہیں: ترجمان

Share

ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانےکی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانےکی خبریں بے بنیاد ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ نہ حکومت نے ایسی کوئی آفر کی نہ چیف الیکشن کمشنرکا ایسا ارادہ ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت مکمل کرنےکے بعد ملک میں ہی رہیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے اور ان کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …