دہشتگردوں سے مقابلے میں ایس پی شہید، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی

Share

مردان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مردان کے علاقے زڑہ متہ میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادر مارا گیا۔دوسری جانب شہید ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں ڈی پی او مردان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …