اسپیکر و ڈپٹی اسیپکر سندھ اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری

Share

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے چناؤ کے لیے ووٹنگ کل ہو گی۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناؤ کے لیے شیڈول جاری کیا۔آغا سراج درانی نے بتایا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے اور شام 6 بجے تک کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہو گی جبکہ شام 7 بجے منظور کاغذات نامزدگی کی فہرست جاری کی جائے گی۔جاری شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہو گا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گاپیپلز پارٹی کی لیڈر شپ چاہتی ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا انتخاب بلامقابلہ ہو تاہم ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی چاہتی ہے اسپیکر کیلئے اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیئیے نوید انتھونی بلا مقابلہ منتخب ہوں۔

Check Also

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ …