بلوچستان کے این اے 53 اور پی بی 9 کوہلو میں ری پولنگ جاری

Share

بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 اور پی بی 9 کوہلو کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ جاری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ میں 8 ہزار 263 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔ری پولنگ کیلئے 5 مشترکہ اور خواتین کے لیے 2 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوکر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 12 فروری کو این اے 253 اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے 7 پولنگ اسٹیشنز دوبارہ پولنگ کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔8 فروری کو یہاں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی بلوچستان اور دیگر لا انفورسنگ ایجنسیز کو ضروری ہدایات جاری کی گئی تھیں

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …