اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

Share

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔پولیس نے کہا کہ غیرقانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کچھ افراد الیکشن کمیشن، دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ واضح رہے کہ اجتماع کے لیے راغب کرنا بھی جرم ہے، قانون کے دائرے میں پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، ہر غیر قانونی اقدام پر پولیس قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔اسلام آباد پولیس نے کہا کہ قانون کی پاسداری سب پر فرض ہے، شہریوں سے گزارش ہے غیر قانونی سرگرمیوں کاحصہ بننے سے گریز کریں

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …