پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والا مسلح ملزم گرفتار

Share

پشاور میں پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 179 سے مسلح ملزم کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزم پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ ٹاؤن منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا سمیت متعدد شہروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …