پی آئی اے کی تنظیم نو، 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری

Share

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی تنظیم نو سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اسلام آباد میں منعقدہ نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری کے ساتھ قومی ایئر لائنز پر تصفیہ طلب رقوم کے بارے میں معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ پشاور میں 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری بھی دی گئی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریزبورڈ کے رکن و چیئرمین کی تعیناتی اور فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری بھی دی۔

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Share عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی …