ژوب میں پھر زلزلے کے جھٹکے

Share

بلوچستان کے ضلع ژوب میں آج صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج صبح ژوب میں آنےوالے زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 24 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 33 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔واضح رہے کہ ژوب میں رات گئے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …