پٹرول کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ کردیا گیا

Share

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔24 پیسےکمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔2 روپے 3 پیسے اضافے سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 166روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …