پولیس کا چھاپہ، انتہائی مطلوب حماد اظہر فرار ہونے میں کامیاب

Share

نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس کے اہم اشتہاری حماد اظہر کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے گرفتاری کے لیے جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا ہے، تاہم، پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے جعفریہ کالونی پہنچی تو ان کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پہنچنے تک اشتہاری ملزم حماد اظہر موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم باقر اور دوسرے ملزم نے حماد اظہر کو فرار کروایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر جناح ہاؤس حملہ کے مرکزی مقدمہ میں اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …