اشتہاری ملزمان ملک ریاض اور بیٹے کی جائیداد ضبط

Share

عدالت میں عدم پیشی پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور بیٹے کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے حکم نامہ اسلام آباد کی احتساب عدالت ون کے جج محمد بشیر نے جاری کیا۔ضبط کی گئی جائیداد میں بینک اکاؤنٹ، اراضی، گاڑیاں اور ٹریکٹرشامل ہیں۔ضبط کی گئی اراضی پر بحریہ ٹاؤن کے دفاتر بھی قائم ہیں۔اس حوالے سے نیب، ایکسائز آفس اور بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔یاد رہے کہ 6 جنوری سے ملک ریاض اور ان کا بیٹا اشتہاری بھی قرار دیئے جاچکے ہیں

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …