کوہاٹ: ٹول پلازہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

Share

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق رات گئے چیک پوسٹ پر دس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھی شہید ہوا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں بھی انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …