تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

Share

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام اسکولز 10 جنوری سے دوبارہ تعلیمی سرگرمی کا آغاز کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ اسکولز کے اوقات کار صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے، سردی کی شدت سے بچنے کے لیے گرم کپڑے اور جیکٹ استعمال کریں۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …