سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

Share

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے گیارہ کھلاڑی طے کرلیے گئے۔سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کر کے اوپنر صائم ایوب کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا جنہوں نے پاکستان کے لیے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود

عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد رضوان، ساجد خان، حسن علی، عامر جمال اور میر حمزہ شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …