کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Share

کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے پاکستان رینجرز نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے اور سال نو پر اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ینجرزہیڈکوارٹر سندھ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کے زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کراچی پولیس چیف خادم حسین رند سمیت پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کراچی کے امن و امان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائم، اسنیچنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام ، سال نو کی تقریبات کی مناسبت سے سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے گئے، اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت بنانے، اور نئے سال کی آمد پر حکومتی احکامات پر عمل درآمد اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سال نو پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ سمیت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …