اسرائیلی فوجی جیپ تباہ، 3 فوجی ہلاک

Share

ابراج النادہ کے علاقے میں داخل اسرائیلی فوجی جیپ تباہ کر دی گئی، حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔حماس میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے شیخ زید میں اسرائیلی ٹینک کو گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔القسام کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہر بیت حنون میں اسرائیل کی خصوصی فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔حماس میڈیا نے بتایا کہ بیت حنون میں اسرائیلی خصوصی فورس کے 3 اہلکار مارے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے اپنی فوج کے غزہ میں 3 افسران کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …