منشیات کیسز کی ناقص تفتیش پر 33 پولیس افسران و اہلکار برطرف

Share

منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش کے مرتکب 33 پولیس افسران و اہلکار نوکری سے برخاست کر دیے گئے۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ برخاست افسران میں 9 سب انسپکٹر، 11 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 12 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق افسران اور اہل کاروں کو انکوائری کے بعد فارغ کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ محکمانہ انکوائری میں تفتیش میں غفلت اور غیر پیشہ وارانہ طرز عمل سامنے آیا۔ دریں اثنا سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں کسی قسم کی غفلت یا غلطی برداشت نہیں

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …