پنجاب میں تین ترقیاتی اسکیموں کیلئے17 ارب سے زائد کے فنڈز منظور

Share

پنجاب میں روڈز اور لوکل گورنمنٹ سیکٹرز کی تین ترقیاتی اسکیموں کے لئے 17 ارب سے زائد فنڈز منظور کرلئے گئے۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں تین ترقیاتی سکیموں کیلئے 17ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کئے گئے۔بینظیر چوک تا لاہور، سیالکوٹ موٹر وے کی دو رویہ تعمیر کیلئے 9 ارب 29 کروڑ 21 لاکھ روپے منظور کئے گئے۔منڈی بہاؤالدین تا سرائے عالمگیر روڈ کی تعمیر کیلئے 6 ارب 74 کروڑ 11 لاکھ منظور کئے گئے۔ پی ایم یو کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک ارب 77کروڑ 85لاکھ روپے کی منظوری دی گئی

Check Also

میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے: اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

Share اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں …