ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق

Share

اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق اتفاق آئی سی سی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا، ایزن ہاور اسٹیڈیم نیویارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئی لینڈ میں ہے۔رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے اسٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین موجود ہوں گے۔ذرائع کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس بھی ورلڈ کپ مقابلوں کے میزبان ہوں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بارباڈوس کرے گا۔برطانوی اخبار کے مطابق آج دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …