الیکشن کمیشن اتوار کو انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان 17 دسمبر (اتوار) کو اسلام آباد میں کرے گا۔ انتخابات اگلے سال 8 فروری کو ہوں گے۔ شیڈول کے اعلان کے اگلے دن کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق کمیشن نے اس پورے عمل کے لیے 54 دن دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ الیکشن شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پوری انتظامیہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی معاونت کی پابند ہو گی

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …