اسلحہ لائسنس کا اجراء ٹریننگ سے مشروط کردیا گیا

Share

وفاقی پولیس کی جانب سے اسلحہ لائسنس کا اجراء اور تجدید 2 روزہ ٹریننگ سے مشروط کردی گئی۔وفاقی پولیس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ یا وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس سے قبل ٹریننگ لازمی ہوگی، شہری پولیس لائنز کی شوٹنگ رینج پر 2 دن کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے بجائے ٹریننگ سرٹیفکیٹ پر لائسنس کا اجرا اور تجدید ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس لائنز شوٹنگ رینج پر شہری معمولی فیس کے بعد فائرنگ کے مقابلے یا اسلحہ استعمال کےلیے آ سکیں گے

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …