کینگروز کیخلاف سیریز: شاہینوں کی تیاریوں کا آغاز، پرتھ میں بھرپور پریکٹس

Share

قومی ٹیم نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

شاہینوں نے واکا گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی جس میں فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا، پرتھ میں ہمیشہ فاسٹ باؤلرز نے بیٹرز پر برتری ثابت کی ہے۔

پاکستان اور پی ایم الیون کے درمیان کینبرا میں کھیلے جانے والا چار روزہ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا تھا جس کے بعد پاکستان ٹیم گزشتہ روز کینبرا سے پرتھ پہنچی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کا نام دیا گیا ہے۔

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …