فیض آباد دھرنا کمیشن: فواد حسن فواد نے بیان قلمبند کروادیا

Share

فیض آباد دھرنا کمیشن کے اجلاس میں نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کمیشن کو بیان قلمبند کروادیا۔فیض آباد دھرنا کمیشن کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر اختر علی شاہ نے کی، اجلاس میں نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کروایا۔ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کی جانب سے 22 نومبر 2017 کے کابینہ اجلاس کی معلومات شیئر کی گئیں۔نگران وفاقی وزیرکو دھرنا کمیشن کی جانب سے سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔یاد رہے کہ فواد حسن فواد فیض آباد دھرنے کے وقت وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔واضح رہے کہ 15 نومبر 2023 کو وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کو پیش کیا تھا، جس کے مطابق کمیشن سابق آئی جی اخترشاہ کی سربراہی میں تحقیقات کرے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 3 رکنی کمیشن 2 ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گا اور پبلک آفس ہولڈرز، خفیہ اداروں، سرکاری ملازمین یا دیگر افراد کے اس دھرنے میں ملوث ہونے کے حوالے سے حقائق کا تعین کرے گا۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …