چلاس بس حملہ: 6 مشتبہ افراد گرفتار، مقدمہ درج

Share

گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں بس پر حملے کے بعد دیامر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔چلاس میں ہفتہ 2 دسمبر کی شب مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر دیامرکے پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) نے بتایا کہ دیامر کے ایس ایچ او عظمت شاہ نے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …