پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اسلم سکھیرا گرفتار

Share

اینٹی کرپشن نے سابق ضلع ناظم اسلم سکھیرا کو گرفتارکر لیا ہے اور بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے نےترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی۔محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور ترجمان کے مطابق سابق ضلع ناظم پاکپتن اسلم سکھیرا کو گرفتارکرلیا ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اسلم سکھیرا کو کرپشن کے الزامات پر گرفتارکیا گیا ہے، انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلم سکھیرا کو اینٹی کریشن پولیس نےان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا، ان پر کرپشن کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ملزم نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں سے مل کر کرپشن کی۔واضح رہے کہ اسلم سکھیرا عارف والا میں حلقہ این اے 144 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بھی ہیں۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …