توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کیلئے مقرر

Share

توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر کردیے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق وزرات داخلہ کی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا، عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی، اسد عمراور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں گیا تھا، سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا تھا۔فواد چوہدری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے جبکہ اسد عمر بھی گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تھے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …