کرکٹر فہیم اشرف بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فہیم اشرف بارات لے کر نارووال پہنچ گئے۔بارات میں فہیم اشرف کے قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہیں۔فہیم اشرف آج شادی کے بندھن میں بندھ کر زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کریں گے۔فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے طے پائی ہے۔فہیم اشرف کی دعوت ولیمہ اتوار کو پھول نگر میں ہوگی ۔فہیم اشرف کے ولیمہ میں سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ فہیم اشرف کی مہندی کی محفل پر ان کے آبائی شہر پھول نگر میں جمعہ کو سجی تھی

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …