لیسکو کے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری

Share

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی۔ترجمان لیسکو کے مطابق پی آئی اے لاہور 23 کروڑ روپے سے زائد، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور 17 کروڑ روپے سے زائد، پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس 6 کروڑ روپے سے زائد اور ڈسٹرکٹ جیل فیروز پور روڈ 6 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔علاوہ ازیں میؤ اسپتال کا آئی وارڈ 7 کروڑ روپے سے زائد، واسا سیوریج پمپنگ اسٹیشن نواں کوٹ 7 کروڑ روپے سے زائد جبکہ ڈی ایچ کیو قصور 7 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …