القادر ٹرسٹ کرپشن کیس: عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع

Share

احتساب عدالت کی اڈیالہ جیل میں القادر پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئیں۔نیب ٹیم میں مظفر عباسی، عرفان اللہ، عمر ندیم، محسن ہارون، آصف منیر، وقار الحسن اور بیرسٹر اویس ارشاد شامل تھے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع کر دی۔نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مزید 2 روز تفتیش کی اجازت دے دی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …