ورلڈکپ میں شکست کے بعد شکیب الحسن سیاست میں آگئے

Share

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سیاست میں قدم رکھ دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن کا بنگلادیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل بہاؤالدین نسیم نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن نے ہفتے کو پارٹی سے نامزدگی فارم لیے ہیں۔انہوں نے شکیب الحسن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور ملک کے نوجوانوں میں ان کی بہت مقبولیت ہے۔رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن الیکشن میں 3 حلقوں سے انتخابات لڑ سکتے ہیں۔

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …