نیب ٹیم کی 190 ملین پاونڈ کیس میں جیل میں عمران خان سے 3 گھنٹے تک تفتیش

Share

آج پی ٹی آئی کے چیئرمین سے نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق 3 گھنٹے تک تفتیش کی۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم روانہ ہو گئی۔اس قبل جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تفتیش کے لیے نیب کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل آئی تھی۔نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل اعظم کر رہے تھے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …