پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی جگہ اسلحہ کی فروخت پر پابندی لگادی گئی

Share

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے علاوہ اسلحہ فروخت پرپابندی لگادی، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں واضح کیاگیا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلرکی رسیدیں قابل قبول نہیںاسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیارفروخت نہیں کرسکتے، اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کوبھی ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لائسنس پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے خریدے گئے اسلحہ کا ہی بنے گا، پی او ایف کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے اسلحہ کا لائسنس نہیں بنے گا۔ذرائع نادرا کے مطابق لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …