مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیدیاگیا

Share

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی۔عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔نیب کی جانب سے دائر رخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوئے، نہ ہی انہوں نے تفتیش جوائن کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …