کرکٹ ورلڈکپ: آج بنگلادیش اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے

Share

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 38 ویں میچ میں آج بنگلادیش کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دہلی کے ارن جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔بنگلادیش کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک 7 میچز میں ایک کامیابی حاصل کرسکی ہے اور پوائنٹ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔سری لنکا کی ٹیم 7 میچز میں سے صرف 2 میچز جیت سکی ہے جبکہ اسے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکن ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے تو باہر ہوچکی ہیں لیکن پوائنٹ ٹیبل پر آٹھویں نمبر تک اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی تاکہ 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئن ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرسکیں۔ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 53 مرتبہ مدمقابل ہوئی ہیں جس میں سری لنکا نے 42 اور بنگلادیش نے 9 میچز جیتے ہیں

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …