نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس پاکستان پہنچ گئے

Share

امریکا کی ریاست نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس پاکستان پہنچ گئے۔نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر کا لاہور ایئرپورٹ پر دفترِ خارجہ کے عملے نے استقبال کیا۔فل راموس کے دورۂ پاکستان کا مقصد نیویارک کو سندھ اور پنجاب کی سسٹر اسٹیٹ بنانے کی کوشش ہے۔فلپ راموس آج لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کریں گے۔علاوہ ازیں وہ آج وزیرِ صنعت و پیداوار گوہر اعجاز سمیت کئی صوبائی نگراں وزراء اور سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔4 روزہ قیام میں فل راموس اسلام آباد اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے

Check Also

کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے، 18ویں ترمیم ختم کی جائے، ایم کیو ایم کا مطالبہ

Share وفاقی وزیر مصفطیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔کراچی …