ژوب گریژن اور سوئی حملوں میں شہید ہونیوالوں جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Share

بلوچستان کے علاقے ژوب گریژن اور سوئی کے حملوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی تدفین میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ژوب گریژن میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید ہوئے تھے۔اس کے علاوہ گزشتہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …