ہالی ووڈ کے فلم اور ٹی وی اداکاروں نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا

Share

بات چیت میں ناکامی کے بعد ہالی ووڈ کے فلم اور ٹی وی اداکاروں نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 63 سال میں پہلی بار اداکار، رائٹرز کی ہڑتال کا حصہ بنیں گے، ہڑتال کے باعث ناصرف ہالی ووڈ پروڈکشنز متاثر ہوں گی بلکہ مالی نقصان بھی ہوگا۔اداکاروں اور مصنفین کو ٹی وی اور فلم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر تحفظات ہیں اور وہ تنخواہوں میں بہتری کا مطالبہ کررہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق مصنفین 11 ہفتے سے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال پر ہیں۔

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …