ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Share

نیپال میں ایک مسافر بردار ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک لاپتہ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر NA-MV نے سورکے ہوائی اڈے سے کھٹمنڈو کے لیے پرواز بھری تھی لیکن اڑان کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں گئی سرچ آپریشن ٹیم کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سلسلے سولکھمبو کے ضلع لامجورا سے مل گیا۔ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے لیکن ملبے سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں، ایک لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Check Also

قیمتی خزانہ‘ سونپنے کے لیے ’صحیح شخص‘ کی تلاش: 20 روپے میں خریدی گئی ڈائری جو پاکستانی شاعر برطانوی خاتون کو لوٹانا چاہتے ہیں

Share راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے عتیق احمد کو برطانیہ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے …