فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل: کیخلاف ہنگامہ آرائی، 150 سے زائد افراد گرفتار

Share

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر تولوز سمیت کئی شہروں میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں، پولیس پر مظاہرین نے حملےکیے اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران اسکولوں کو بھی نہ بخشا اور متعدد اسکولوں سمیت پولیس اسٹیشن اور دیگر املاک کو نذر آتش کردیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔فرانسیسی صدر میکرون نے ملکی صورتحال پر سینیر وزرا کا اجلاس طلب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت ناقابل معافی ہے لیکن نوجوان کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد احتجاج بھی بلاجواز ہےخیال ہے رہے کہ 2 روز قبل فرانسیسی پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں پوچھ گچھ کے دوران نائل نامی ایک نوجوان کار سوار کو گولی مار دی تھی، سینے میں گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا، جس کے بعد سے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ اور احتجاجی مظاہرے شرو ع کردیے۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ 17 سال کے الجزائری نوجوان ڈرائیور نے انہیں کچلنے کی کوشش کی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کرائےکی گاڑی چلارہا تھا، پولیس نے بلا اشتعال گولی ماری.

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …